ڈبلیو ایچ او کا انسداد وبا میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور
2020-08-13 10:31:55
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے بارہ تاریخ کو کہا کہ اگرچہ وبا سے متاثرہ نوجوانوں کی اکثریت صحت سے متعلق سنگین مسائل سے دوچار نہیں ہے لیکن نوجوان وبا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گیبریسس نے بارہ تاریخ کو ڈبلیو ایچ اور اور یونیسکو کے اشتراک سے " نوجوانوں کے عالمی دن " کی مناسبت سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسداد وبا میں نوجوانوں ، نوجوان تنظیموں اور دنیا بھر میں یوتھ نیٹ ورک کی اجتماعی فعال سرگرمیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے وسیع پیمانے پر پھیلاو سے نوجوانوں کے لیے جسمانی صحت ، معیشت ، روز گار اور تعلیم پر شدید اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کووڈ۔۱۹ سے متعلق خود کو آگاہ رکھیں اور صحت دوست رویے اپنائیں تاکہ پائیدار صحتمند زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں ۔