کووڈ۔۱۹ کے خلاف ویکسین کی تیاری سے متعلق مثبت پیش رفت جاری

2020-08-13 10:48:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بارہ تاریخ تک دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سات لاکھ تیس ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس عالمگیر وبا کو صدی کا ایک بڑا صحت کا بحران قرار دے چکے ہیں جو انتہائی مہلک اور وسیع پیمانے پر پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔۱۹ نے نہ صرف انسانی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ اس سے لوگوں کے روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔صحت کے ساتھ ساتھ سماج ،معیشت اور سیاسی سرگرمیاں بھی وبا کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔کئی ممالک کی معیشتیں اس بحران کے باعث سکڑ چکی ہیں جس کے اثرات آئندہ کچھ دہائیوں تک محسوس کیے جا سکیں گے۔حالیہ عرصے میں کئی ممالک کی جانب سے کووڈ۔۱۹ کے خلاف ویکسین کی تیاری سے متعلق مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وقت اٹھائیس ویکسینز کلینکل ٹرائلز کے مرحلے میں ہیں جبکہ چھ ویکسینز تو کلینکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں جن میں چین کی تین ویکسینز بھی شامل ہیں۔ٹیڈروس پر امید ہیں کہ وبا کے خلاف فتح حاصل کی جا سکے گی لیکن اس ضمن میں تمام ممالک کی اعلیٰ قیادت کو موئثر اقدامات کو یقینی بنانا چاہیے جبکہ عوام کو بھی انسدادی اقدامات پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔


شیئر

Related stories