افغانستان میں کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک

2020-08-13 10:58:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان میڈیا کے مطابق بارہ تاریخ کو صوبہ فرح کے شہر فرح میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرح کی صوبائی اسمبلی کے رکن داد اللہ قانی کے مطابق اس حملے میں محکمہ سلامتی کے نائب کمانڈر عبد القادر کی گاڑی کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ، جس میں اُن کے چار محافظ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، دھماکے میں تقریبا 28 عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories