فرانس اور روس کا لبنان میں تنازعات کے حل سے صورتحال کی بہتری پر زور

2020-08-13 11:14:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فرانس کے صدر ایما نویل میکرون اور اُن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان بارہ تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں علاقائی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ فرانسیسی صدر نے لبنان کی صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے بیروت دھماکے کے بعد انسانی امداد کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔روسی صدر نے لبنان کی قومی خودمختاری اور اتحاد کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ لبنان میں حالیہ تنازعات تعمیری مذاکرات اور بناء کسی بیرونی مداخلت کے لبنانی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سیاسی ،معاشی، تجارتی اور ثقافتی روابط کے فروغ پر آمادگی ظاہر کی اور یورپی یونین کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے انسدادو با کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ٹیلی فونک بات چیت کی اور کہا کہ وہ بدستور ایران کے حوالے سے جوہری معاہدے کے فریم ورک کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور خطے میں تناو میں کمی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر

Related stories