کووڈ۔۱۹ کے خلاف روس کی تیارکردہ ویکسین کی افادیت جانچنے کے لیے لازمی معلومات کا فقدان ،عالمی ادارہ صحت

2020-08-14 11:13:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ عہدیداروں نے 13 تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کووڈ۔۱۹ کے خلاف روس کی تیارکردہ ویکسین کی افادیت جانچنے اور وسیع پیمانے پر ویکسین کے استعمال کے حوالے سے درکار لازمی معلومات کا ابھی فقدان ہے۔ڈبلیو ایچ او مزید معلومات کے حصول کے لیے روس میں متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہے ۔

گیارہ اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے "دنیا کی پہلی نوول کورونا وائرس ویکسین" کے لئے اندراج کا عمل مکمل کرلیا ہے اور اس ویکسین کو استعمال میں لانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، روسی عہدیدار اس وقت متعدد ممالک کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور فروخت کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے اسی روز میڈیا بریفنگ میں خبردار کیا کہ محفوظ اور موثر ویکسین کی بڑھتی طلب کے باعث مختلف ممالک کے درمیان مسابقت جنم لے رہی ہے جس سے ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


شیئر

Related stories