نیویارک میں فائرنگ کے متعداد واقعات میں دو افراد ہلاک 36 زخمی
2020-08-16 16:10:14
امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق نیو یارک میں چودہ اگست کی صبح سے پندرہ اگست تک فائرنگ کے متعدد واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ان رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں امریکہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی اخبار "نیو یارک ڈیلی نیوز" کی تازہ اطلاعات کے مطابق نیو یارک شہر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 36 افراد زخمی اور دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ چودہ اگست کی صبح سے 15 اگست کی دو پہر تک فائرنگ کے کم از کم 23 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گذشتہ چار ہفتوں میں ، شہر میں فائرنگ کے واقعات پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں قریب تین گنا بڑھ گئے ہیں۔