نریندر مودی نے کہا کہ بھارت ملکی سطح پر کووڈ-۱۹ کے ویکسین تیار کرے گا
2020-08-16 16:13:12
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پندرہ تاریخ کو دارالحکومت نیو دہلی میں کہا کہ امید ہے کہ ملک کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں جلد از جلد کامیابی حاصل کر لے گا اور انہوں نے کہا کہ بھارت بڑے پیمانے پر خود ویکسین تیار کرے گا۔
نریندر مودی نے بھارت کے یوم آزادی پر تقریر میں کہا کہ اس وقت بھارت میں تیار کی جانے والی تین ویکسین مختلف آزمائشی مرحلے میں ہیں۔اگر ان ویکسین کی منظوری ہو جاتی ہے ، تو بھارت بڑے پیمانے پرویکسین پیدا کرے گا۔انہوں نے زور دیا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے بھارت کی بنیادی تنصیبات تیار ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ تک بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد پچیس لاکھ سے زائد ہے اور ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار کے لگ بھگ ہے۔