جنوبی کوریا کی طرف سے جاپانی کابینہ کے ارکان کے یاسوکونی یادگار پر حاضری دینے پر اظہار تشویش

2020-08-16 16:14:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے پندرہ تاریخ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک تبصرہ جاری کیا۔ جس میں جاپانی کابینہ کے ارکان کی جانب متنازع یاسوکونی یادگار کے دورے پر مایوسی اور پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔یاسوکونی یادگار میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے اول درجے کے جنگی مجرموں کے یاد گاری کتبے محفوظ ہیں ۔
تبصرے میں کہا گیا کہ جاپانی رہنما اور کابینہ کے ارکان نے جاپانی جارحیت کی تاریخ کی یاد دلانے والے مقام یاسوکونی یادگار پر ایک بار پھر حاضری دی ہے۔ جاپان کی جانب سےاس حرکت کو بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے سنجیدگی سے اس بات کی نشاندہی کی کہ جاپانی رہنماؤں کو تاریخ کا صحیح طور پر سامنا کرنا چاہئے اور عملی اقدامات کے ذریعے مخلصانہ طور پر اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے اور اس جارحیت کے متاثرہ فریقین سےمعافی طلب کرنی چاہیے۔یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر مستقبل میں جنوبی کوریا - جاپان خوشگوار تعلقات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
پندرہ اگست جاپان کی دوسری عالمی جنگ میں شکست کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ اسی دن جاپانی کابینہ کے ارکان نے یاسوکونی یادگار پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔


شیئر

Related stories