امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد میں سات فیصد بچے شامل ہیں، امریکی ماہرین صحت

2020-08-16 16:26:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ اگست کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کچھ امریکی ماہرین صحت نے بتایا ہے امریکہ میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں میں بچوں کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے ، اور مارچ سے جولائی تک وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

امریکی سی ڈی سی کے شعبہ اطفال سے متعلق ماہرین نے اس حوالے سے سنگین صورت حال کی نشاندہی کے لئے ایک کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بچوں میں وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات خطرناک صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔

امریکی اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اینڈ چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی اس سے قبل جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 9 جولائی سے 6 اگست تک ، امریکہ میں بچوں میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 4 ہفتوں کے اندر 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بچوں میں انفیکشن کے واقعات میں حالیہ تیزی سے اضافے کی وجہ بڑوں میں وائرس کی موجودگی، نوجوانوں کے اجتماعات اور اسکولوں کی بحالی جیسے دیگر عوامل شامل ہیں۔

امریکی سیاستدانوں کے مابین بحفاظت اسکول جانے کا طریقہ ہمیشہ بحث کا مرکزی موضوع رہا ہے۔ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ اسکول جلد دوبارہ کھولے جائیں اور کچھ کو خدشہ ہے کہ اسکول دوبارہ شروع ہونے سے مزید انفیکشن ہوسکتے ہیں۔

شیئر

Related stories