ایران کے کسی آئل ٹینکر کو پکڑا نہیں کیا گیا، امریکہ جھوٹ بول رہا ہے، ایرانی صدر

2020-08-16 16:54:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایرانی صدر حسن روحانی نے پندرہ تاریخ کو ایک اجلاس میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف ایک ملک نے ووٹ ڈالا۔یہ امریکی سیاست کی بڑی شکست ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ نے کہا ہےکہ اس نے ایران کے ایک آئل ٹینکر کو پکڑا ،لیکن نہ تو آئل ٹینکر ایران کا ہے ، نہ پرچم ایران کا۔پوری کہانی امریکہ کا ایک جھوٹ ہے جو اپنی سیاسی و قانونی شکست کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔
اس سے قبل ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں اس قرار داد کے حق میں دو ووٹ آئے تھے یوں یہ مسودہ قرار داد منظور نہ کیا جا سکا۔


شیئر

Related stories