امریکہ انسداد وبا کی جنگ کیوں ہار رہا ہے ؟
ٹائمز میگزین نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پرایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان ہے کہ امریکہ انسداد وبا کی جنگ کیوں ہار رہا ہے؟ مضمون میں نشاندہی کی گئ ہے کہ انسداد وبا کی جنگ میں امریکہ کی شکست کا مرکزی سبب امریکی حکومت کی نااہلی ہے ۔
مضمون میں لکھا گیا کہ امریکی وفاقی حکومت سنگین وبائی صورت حال میں امریکی عوام کی صحت اور مفادات کا تحفظ کرنے سے قاصر رہی ۔ وائٹ ہاوس نے کئی ہفتوں تک کووڈ -۱۹ کی شدت کو اہمیت نہیں دی ،امریکی ارباب اختیار کا خیال تھا کہ یہ وائرس خود بخود عائب ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت وائرس کو ٹیسٹ اور ٹریک کرنے کی منصوبہ بندی میں بھی ناکام رہی ،وائٹ ہاوس نے سنگین وبائی صورت حال کے دوران سماجی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا تھا جبکہ وفاقی حکومت کے اکابرین نے شروع میں ماسک پہننے پر توہین آمیز رویے کا اظہار کیا اور عوام نے اس رویے کا بہت زیادہ اثر لیا۔ ماسک پہننا یا نہ پہننا ،اس بارے میں تضاداد ہر ہفتے نیوز کا ہیڈ لائن کاحصہ بن گئے ۔
مضمون میں کہا گیا ہے موجودہ وبا نے امریکہ میں سماجی سلامتی کے میدان میں موجود کمزوریوں اور نسل پرستی سمیت امریکی سماج کی دیگر کمیوں کو عیاں کر دیا ہے۔