افریقی یونین کی جانب سے مالی کی رکنیت عارضی طور پر معطل

2020-08-20 10:46:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افریقی یونین کی امن و سلامتی کمیشن نے مقامی وقت کے مطابق انیس تاریخ کو کہا کہ مالی میں بغاوت کے نتیجے میں افریقی یونین نے مالی کے اندر آئین کے تحت نظم کی بحالی تک اس کی رکنیت معطل کردی ہے اور مالی کے صدر سمیت اعلی عہد یداروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی روز جنوبی افریقہ کے صدر اور افریقی یونین کے موجودہ سربراہ ماتامیلا رامافوسا نے اعلان کیا کہ افریقی یونین مالی سے ہنگامی طور پر عوامی حکومت کی بحالی اورافواج کی اپنے بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔رامافوسا نے مالی کے عوام، سیاسی جماعتوں اورسماج کوخبردار کیا کہ وہ درپیش مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے پرامن مذاکرات کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام افریقی رہنماوں اور عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ مالی کی افواج کی مذمت کریں ، ان کے غیرآئینی مطالبات تسلیم نہ کریں اورمالی میں جمہوریت کی بحالی میں مدد دیں۔


شیئر

Related stories