کتاب"وبائی انفلوئنزا" کے مصنف کا امریکی حکومت کو انتباہ

2020-08-20 17:23:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مشہور زمانہ تصنیف "وبائی انفلوئنزا" کے مصنف نے امریکی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے اب بھی صورت حال کا اداراک نہ کیا تو وبائی صورت حال مزید سنگین ہو سکتی ہے اور یہ وبا پورے امریکہ میں سمندری طوفان کی طرح تباہی پھیلا سکتی ہے۔نوول کورونا وائرس کی وبا اس وقت بھی امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور وائٹ ہاؤس کی وبا سے لڑنے میں ناکامی نے ملک کو معاشی بحران اور معاشرتی بدامنی سے دوچار کردیا ہے۔بیری کا یہ تبصرہ"نیو یارک ٹائمز" میں شائع ہوا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ موجودہ وبا ایک سمندری طوفان کی طرح مار کر رہی ہے اور امریکی حکومت صورت حال کی سنگینی کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے۔

مضمون میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ انسداد وبا کی موجودہ پالیسی کے مطابق ، امریکہ میں روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 2020 کے آخر میں ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس واقعتاً یہ موقع ہے کہ وہ اس وبا کو کنٹرول کرے جس کی سطح یورپ جیسی ہے۔ لیکن ایسا کرنے کے لئے ، امریکہ کو "سخت پالیسیاں" اختیار کرنےکی ضرورت ہے ، جیسے چین یا کچھ یورپی ممالک نے کیا تھا۔ تاہم امریکی حکومت اس حوالے سے ابہام کا شکار ہے۔

شیئر

Related stories