امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر کی انسداد وبا کے حوالے سے امریکی وفاقی حکومت پر تنقید کی
سترہ اگست کو امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو مارک کوومو نے انسداد وبا کے حوالے سے امریکی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے وائرس کے وجود سے انکار کرنے کی کوشش کی ، پھر وائرس کو نظرانداز کیا ، اور پھر وبا کو سیاسی رنگ دیا اور دوسرے ممالک کو مورد الزام ٹھہرایا۔ تاہم چھ ماہ بعد بھی، امریکی حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مسئلہ صرف کورونا وائرس نہیں ہے۔ جب ایک ملک بہت کمزور ہوگا، تو وائرس اس پر حملہ کرے گا۔ حالیہ برسوں میں انسداد امیگریشن اور نسل پرستی سمیت مسائل نے معاشرتی بحران کو مزید گہرا کردیا ہے، معاشرتی تقسیم کو تیز تر کردیا ہے اور سماجی طاقت کو کمزور کردیا ہے۔ امریکہ کو درپیش یہ بحران کوئی قدرتی آفت نہیں ہے ، بلکہ غفلت کی وجہ سے پیدا ہونے والا انسانی بحران ہے۔
اینڈریو مارک کوومو نے کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے امریکہ دنیا کا سب سے پسماندہ ملک ہے اور امریکہ کو اس سےسبق سیکھنا چاہئے۔