خوراک کی کمی پر قابو پانے اور ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات تیز کیے جائیں،ایف اے او

2020-08-21 10:08:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے رواں سال 29 ستمبر کو "بین الاقوامی خوراک کی کمی اور ضیاع سے آگاہی کے دن" کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی برادری خوراک کے نقصان اور ضیاع کو کم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرے۔ایف اے او کے چیف اکانومسٹ میکسمو ٹوریریو کولن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ کووڈ-۱۹ سے عالمی غذائی تحفظ پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ خوراک کے نقصان اور ضیاع کو کم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں ، اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں ۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینوں کے مطابق ، وبا سے پیدا ہونے والی معاشی کساد بازاری کی وجہ سے ،رواں سال دنیا میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں تیرہ کروڑ بیس لاکھ کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، کم آمدنی اور خوراک کے بڑھتے ہوئے اخراجات بھی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں خوراک کے حصول کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور غذائی ضمانت پر طویل مدتی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ میکسمو ٹوریریو کولن نے کہا کہ اس تناظر میں ، ایف اے او اور تمام ممالک کو چاہئے کہ وہ خواک کےنقصان اور ضیاع کو کم کرنے کی پوری کوشش کریں ، اور اس وبا سے پیدا ہونے والے نئے مسائل کے حل کیلئے زرعی پیداوار کے حصول اور گردش کو یقینی بنائیں۔


شیئر

Related stories