امید ہے کہ دو سال کے اندر کووڈ-۱۹ کا وبائی مرض ختم ہوجائے گا، ڈبلیو ایچ او کے ڈائیریکٹر جنرل

2020-08-22 15:49:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیس نے کہا کہ اگر دنیا متحد رہے اور کامیابی کے ساتھ ویکسین تیار کر سکے تو انہیں امید ہے کہ دو سال کے اندر اندر کووڈ-۱۹ کی وباکا خاتمہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1918 میں پھوٹنے والی فلو کی وبا بھی تقریباً دو سال بعد ختم ہوئی۔ کووڈ-۱۹ کی وبا صحت کا وہ بحران ہے جو سو سالوں میں ایک مرتبہ آتا ہے۔عالمگیریت کے باعث یہ بہت تیزی سے اور بہت دور تک پھیلا ے جو کہ ایک منفی پہلو ہے تاہم آج کے اس جدید دور میں جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے جو ہمیں وبا پرتیزی سے قابوپانےمیں مدد بھی دیتی ہے۔


شیئر

Related stories