تعاون اور اتفاق رائے کے حصول کی خاطر امریکہ اور چین کو بات چیت جاری رکھنی چاہیے ، امریکہ کے سابق سفیر برائے چین

2020-08-22 16:52:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں متعین امریکہ کے سابق سفیر میکس بوکس نے حال ہی میں پیپلز ڈیلی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں موجود مشکلات کے باوجود ، دونوں فریقوں کو بات چیت اور مواصلاتی روابط کو برقرار رکھنا چاہیے ، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا چاہیے اور اختلافات کی صورت میں باہمی احترام قائم رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نکسن صدارتی لائبریری میں جو تقریر پیش کی تھی کہ امریکہ کو "چین کے ساتھ تعاون بند کرنا چاہیے" ۔ یہ بالکل غلط طرزِ فکر ہے اور اس کے نتیجے میں صرف مزید تصادم اور مزید پریشانی پیدا ہو گی ۔

بوکس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور چین کی معیشت ایک دوسرے سے بہت مضبوطی سے منسلک ہےاور اس کو علیحدہ کرنا مشکل ہے۔ اس وقت امریکہ میں کچھ لوگوں کو "چین کو الگ تھلگ کرنے" کے لیے ایک نام نہاد بین الاقوامی اتحاد بنانے کی امید ہے۔ یہ پالیسی ناقابل عمل ہے ۔آج کے دور میں ہم چین کی ترقی کو نہیں روک سکتے۔ اس کے برعکس ، امریکہ کو چین کے ساتھ تعاون کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ ہم بہت سے شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول کر سکتے ہیں ۔


شیئر

Related stories