وبا کے تناظر میں ہمیں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی آواز کو سننا چاہیے : اقوام متحدہ

2020-08-22 16:55:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس اگست کو دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن منایا گیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز ، چوہترویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین محمد باندے اور دیگر عہدیداروں نے بالترتیب ویڈیو تقاریر کرتے ہوئے عہد کیا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ، عالمی برادری کو دہشت گردی کے متاثرین کی آواز سننی چاہیے۔

محمد باندے نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی امن اور سلامتی کے قیام و استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھر پور کوشش کرے گا اور متاثرین کے تحفظ کا نظام مضبوط بنائے گا ۔


شیئر

Related stories