وبا کی وجہ سے دس کروڑ لوگ دوبارہ غربت کا شکار ہو سکتے ہیں ، صدر عالمی بینک
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے حال ہی میں متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ -۱۹ کی وجہ سے دس کروڑ افراد دوبارہ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔میلپاس نے کہا کہ اگر وبا ئی صورت حال بگڑتی رہی تو "یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔"
ورلڈ بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے جون 2021 تک ، 100 ممالک کو ایک کھرب ساٹھ ارب امریکی ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گا۔ رواں سال ماہِ جون کے آخر تک ، عالمی بینک نے تقریباً اکیس ارب امریکی ڈالر جاری کیے ہیں۔اس کے باوجود ، انتہائی غریب افراد کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔ مالپاس کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران ملازمتوں میں کمی اور اشیا کی فراہمی کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی باعث صورتِ حال خراب ہو رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران جتنا طویل ہو گا اتنے ہی زیادہ لوگ دوبارہ غربت کا شکار ہوں گے ۔