کووڈ -۱۹ کی تغیر پزیر قسم میں مبتلا افراد میں نسبتاً خفیف علامات پائی جاتی ہیں، سنگاپور کے محققین کی رپورٹ

2020-08-23 16:12:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنگاپور کی ایک ریسرچ ٹیم نے حال ہی میں برطانوی جریدے "دی لانسیٹ" میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ -۱۹ کی ایک قدرے غیر معروف تغیر پزیر قسم میں مبتلا مریضوں میں نسبتاً خفیف علامات پائی جاتی ہیں۔ اس کاتفصیلی جائزہ اور تحقیق کووڈ-۱۹کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے راہ فراہم کرسکتی ہے۔

سنگاپور کےقومی مرکز برائے متعدی امراض اور دیگر اداروں کے محققین نے 22 جنوری سے 21 مارچ تک سنگاپور اور دیگر ممالک میں شائع ہونے والی کووڈ -۱۹ کے مختلف اقسام کا تقابلی جائزہ لیا۔

اس تحقیق میں وبا سے متاثرہ 131 مریض شامل ہیں جن میں سے 92 مریض ایسے ہیں جو اصل کووڈ-۱۹ سے متاثر ہیں جب کہ 29 مریض اس وائرس کی تغیر پزیر قسم سے متاثر ہیں جب کہ 10 مریض ایسے ہیں جو اصل وائرس اور اس وائرس کی تغیر پزیر قسم دونوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔

تجزیے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس اصل وائرس سے ہونے والی انفیکشن کے مقابلے میں ، وائرس کی تغیر پزیر قسم سے ہونے والی انفیکشن میں خفیف علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔


شیئر

Related stories