ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کا بارہ سال یا اس سے زائد عمر کےنوجوانوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

2020-08-23 16:59:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ -۱۹ کی وبا کی روک تھام اوراس پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے مشترکہ طور پر کم عمر افراد کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ ہدایات کے مطابق جن مقامات پر بڑی عمر کے افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت ہوتی ہے ، وہاں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو بھی ماسک پہننا چاہئے ، لیکن 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے حالات کے مطابق ماسک پہننے یا نہ پہننے کا فیصلہ کیا جائے ۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ حفاظت اور بچوں کے مجموعی مفادات کے تناظر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ۔ اگر 5 سال سے کم عمر کے بچے ماسک پہنتے ہیں تو ان کی نگرانی ایک سمجھدار شخص کو کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ ، ورزش کے وقت یا کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہیے۔


شیئر

Related stories