کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کے دوبارہ وبا کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، عالمی ادارہ صحت

2020-08-26 10:57:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

24 اگست کو، ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے دنیا کے پہلے ایسے کیس کی دریافت کی ہے جو دوبارہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے 25 اگست کو جنیوا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ایک مختلف معاملہ ہے اور کسی بھی متاثرہ شخص میں صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن کے دوبارہ پھیلاؤ کے امکانات بہت کم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ، ہانگ کانگ کے ایک 33 سالہ شخص میں رواں سال پہلی بار26 مارچ کو کووڈ-19 کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس شخص کو مکمل صحت یابی کے بعد 14 اپریل کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ مذکورہ شخص 15 اگست کو اسپین اور برطانیہ سے ہوتا ہوا ہانگ کانگ واپس آیا تو ائرپورٹ پر داخلے کے وقت کئے گئے نیوکلیئک ایسڈ ٹیسٹ کے دوران اس میں وائرس کی دوبارہ تصدیق کی گئی۔ تاہم وائرس کے جینوم کی تصدیق کے دوران پتہ چلا کہ یہ مختلف معاملہ ہے۔

مارگریٹ ہیرس نے اس بات پر زور دیا کہ بار بار انفیکشن ہونے کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ کووڈ-19 کی ویکیسن غیر مؤثر ہو گی ۔ بیماری سے صحت یابی کے بعد حاصل کی گئی قدرتی قوت مدافعت ویکسینوں کے ذریعہ حاصل کردہ قوت مدافعت سے مختلف ہے ۔ ویکسین سے حاصل کردہ قوت مدافعت زیادہ مضبوط اور موثر ہوگی۔

شیئر

Related stories