ورلڈ اکنامک فورم 2021 کا سالانہ اجلاس آئندہ موسم گرما تک ملتوی

2020-08-27 09:57:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنیوا میں قائم عالمی اقتصادی فورم نے 26 تاریخ کو اعلان کیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے خطرات کے پیش نظر، ورلڈ اکنامک فورم کا 2021 کا سالانہ اجلاس اگلے سال جنوری سے اگلے موسم گرما تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ سالانہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں ہے ، کیونکہ عالمی معیشت کو فوری طور پر بحالی کے راستے پر گامزن کر نے کے لئے تبادلہ خیال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس حوالے سے "عالمی اتفاق رائے " کا حصول اہم ہے۔ تاہم ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ برس جنوری میں اجلاس کا انعقاد محفوظ نہیں ہے۔ورلڈ اکنامک فورم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے آخر میں ، فورم ایک ویڈیو کانفرنس کی شکل میں ایک اعلیٰ سطح کے "ڈیووس ڈائیلاگ" کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ ، ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ہر سال کے شروع میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوتا ہے۔

شیئر

Related stories