دوسری سہ ماہی میں اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم کے رکن ممالک کی معیشت میں ریکارڈ کمی واقع ہو سکتی ہے
اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم نے چھبیس تاریخ کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں تنظیم کے رکن ممالک کی معیشت میں پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تنزلی کی شرح نو اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگی جو تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی کمی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں برطانیہ کی معیشت سب سے زیادہ گراوٹ کا شکار ہوگی جو بیس اعشاریہ چار فیصد تک ہو سکتی ہے۔جب کہ امریکہ اور جاپان کی معیشتوں میں بالترتیب نو اعشاریہ پانچ اور سات اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی واقع ہوگی۔
اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم کے بیشتر اراکین ترقی یافتہ ممالک ہیں جن میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانسی اور جرمنی وغیرہ شامل ہیں۔دو ہزار نو کی پہلی سہ ماہی میں عالمی مالیاتی بحران کے باعث اس تنظیم کے اراکین کی اقتصادی شرح تنزلی دو اعشاریہ تین فیصد تھی۔