ایران کا دو مقامات جوہری توانائی ایجنسی کے معائنے کے لئے کھولنے کا فیصلہ

2020-08-27 10:04:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایرانی حکومت اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے 26 تاریخ کو ایٹمی معاملات پر تعاون سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے تعین کردہ دو مقامات تک ایجنسی کو رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت ان مقامات کے معائنے کے لئے ایجنسی کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی چوبیس تاریخ کو دورے کے لیے تہران پہنچے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایرانی صدرحسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایران کے جوہری توانائی ادارے کے چیئرمین علی اکبر صالحی سے بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے متعلقہ بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور ایران تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور "جامع سیف گارڈز معاہدے" اور "اضافی پروٹوکول" سے متعلق باہمی اعتماد کو بڑھانے پر متفق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دونوں مقامات میں داخلے کے لئے تاریخوں سمیت دیگر امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

شیئر

Related stories