سرحد پار ادائیگیوں کے عالمی نظام پر آر ایم بی کے اثر و رسوخ میں اضافہ، جاپانی میڈیا

2020-08-27 10:07:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جاپانی میڈیا کی اقتصادی خبروں کی ایک ویب سائٹ نے پچیس اگست کو ایک مضمون میں کہا کہ چونکہ دنیا میں چین کے معاشی اثرات میں اضافہ ہورہا ہے، لہذا سرحد پار ادائیگیوں کے عالمی نظام میں آر ایم بی کے ذریعے ادائیگی کرنے والے مالیاتی اداروں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ لہذا سرحد پار ادائیگیوں کے عالمی نظام پر آر ایم بی کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔
مضمون میں کہا گیا کہ جولائی کے اواخر تک کل ستانوے ممالک اور علاقوں کے نو سو چوراسی مالیاتی ادارے آر ایم بی کے ذریعے سرحد پار ادائیگی کے نظام میں شامل ہوئے۔ رواں سال اس نظام میں شامل ہونے والے اداروں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ بڑھ جانے کا امکان ہے۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ چین نے دو ہزار پندرہ میں آر ایم بی کے ذریعےسرحد پار ادائیگی کے نظام کا آغاز کیا۔ اس نظام میں شامل ہونے والے مالیاتی ادارے آسانی سے آر ایم بی میں تجارتی معاہدے اور لین دین کر سکتے ہیں۔ اس وقت اس نظام میں شامل ہونے والے مالیاتی اداروں میں زیادہ تر ایشیائی مالیاتی ادارے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک میں آر ایم بی کے ذریعے سرحد پار ادائیگی کے نظام کا نمایاں اثر ہے۔


شیئر

Related stories