​امریکی ریاست وسکونسن میں پرتشدد واقعات جاری دو افراد ہلاک

2020-08-27 10:08:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ریاست وسکونسن میں پرتشدد واقعات اور احتجاج کے دوران دو افراد کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ احتجاج کا یہ سلسلہ 25 تاریخ کو جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرے 23 تاریخ کو کینوشا پولیس کی جانب سے ایک 29 سالہ سیاہ فام شخص جیکب بلیک کو گولی مار کر زخمی کئے جانے کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیکب بلیک کو گاڑی میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران دو پولیس افسران نے پیٹھ میں کم ازکم سات گولیاں ماریں۔ بلیک کے وکیل کے مطابق ان کا نچلا دھڑ مفلوج ہو گیا ہے۔

وسکونسن کے گورنر نے شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

شیئر

Related stories