ایشیائی معیشتیں آئندہ ایک سے دو برس میں بحالی کے راستے پر گامزن ہوں گی
عالمی حکمت عملی سے متعلق مشاورتی کمپنی ، "فیوچر میپ" کے بانی اور مینیجنگ پارٹنر کونر نے 26 تاریخ کو کہا کہ اگرچہ حالیہ وبا نے عالمی سپلائی چین اور مارکیٹ تک رسائی کے مواقع کو متاثر کیا ہے ، تاہم اس صورت حال میں خطے کے ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔اس تناظر میں ، چین کے ساتھ ایشیائی ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات قریب تر ہونے لگیں گے۔معیشت کی بحالی کے لئے خطے کے ممالک کی فعال امدادی کوششوں سے ایشیاء اگلے ایک سے دو سالوں میں وبائی بحران سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا خطہ بن سکتا ہے۔
کونر نے نشاندہی کہ دنیا کی معیشت میں علاقائی تعاون کا عنصر نمایاں طورپر فروغ پا رہا ہےاور ایشیائی ممالک میں تعاون کا عمل بھی تیز تر ہورہا ہےتاہم یہ بھی حقیقت ہےکہ ایشیائی ممالک میں تنازعات موجود ہیں ، لیکن یہ بات خوش آئند ہے معاشی تعاون کی سرگرمیاں تنازعات سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی مستقبل میں ایشیائی ممالک کی حکومتیں معاشی تعاون کے فروغ کے لئے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائیں گی۔