امریکہ معاشی کساد بازاری کا شکار ہے،امریکی ماہر معاشیات
2020-08-27 16:40:03
مقامی وقت کے مطابق چوبیس اگست کو امیریکن ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس نے امریکہ کی موجودہ معاشی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال نامے پر مشتمل سروے کیا جس میں دو سو سے زائدمعاشی ماہرین سے سوالات پوچھے گئےاور نتائج کے مطابق متعدد ماہرینِ معاشیات کے خیال میں امریکہ ابھی شدید معاشی کساد بازاری کا شکار ہے اور معاشی صورتحال کے مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔
تقریباً نصف ماہرین کا اندازہ ہے کہ 2022 تک امریکہ کا جی ڈی پی وبا سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آئے گا۔ زیادہ تر ماہرین نے کہا کہ امریکہ کی ملازمت کی مندی 2022تک ،رواں سال کے فروری کی سطح پر واپس آئے گی۔ تقریباً اسی فیصد ماہرین کی رائے ہے کہ اس بات کا پچیس فیصد امکان ہے کہ امریکہ دوبارہ معاشی کساد بازاری کا شکار ہو ۔