امریکہ میں جنگلات کی آگ 5000 مربع کلومیٹر سے زیادہ پر پھیل گئی ، سات افراد کی ہلاکت
2020-08-27 16:44:06
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ اب بھی پھیل رہی ہے۔اس کے باعث کم از کم سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور متعدد عمارات بھی تباہ ہوئی ہیں۔ یہ آگ 5000 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور ابھی تک قابو سے باہر ہے۔
پندرہ تاریخ کے بعد سے ، اس علاقے میں تقریباً چودہ ہزار مرتبہ آسمانی بجلی بھی گر ی جس کی وجہ سے 700 سے زیادہ مرتبہ آگ نئے سرے سے بھڑکی ہے۔آگ کی بگڑتی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ،آگ بجھانے کے مقامی عملے کے پاس وسائل کم پڑ گئے ہیں اور ابھی تک صرف ایک تہائی حصے پر قابو پایا گیا ہے۔
آگ کے باعث ، ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زیادہ باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اور تقریباً دو ہزار عمارات تباہ ہوگئی ہیں ۔ مقامی عہدیداروں نے امکان ظاہر کیا کہ تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔