​وبا پر قابو پانے کے لئے اجتماعات سے گریز اور ٹیسٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-08-28 10:22:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے 27 تاریخ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کووڈ-19 کے موجود کیسز کی وجہ دوبارہ سے بڑے اجتماعات کا انعقاد ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بغیر علامات کے حامل کیسز اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی ٹیسٹنگ بڑھانےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی کی بحالی کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں وبا نے دوبارہ سراٹھانا شروع کردیا ہے۔ اکثر نئےواقعات کا تعلق عوامی اجتماعات کے مقامات مثلاً اسٹیڈیم، نائٹ کلبوں اور عبادت گاہوں سے ہے۔ اس طرح کے پر ہجوم اجتماعات وائرس کے پھیلاؤ کو وسیع پیمانے پر تیز کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہر ملک اور قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس طرح خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

دوسری طرف 24 تاریخ امریکی سی ڈی سی کی طرف کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے جاری کئے گئے تازہ ترین رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 سے متاثرہ کسی بھی شخص کے قریبی رابطے کے لوگوں کو اس وقت تک ٹیسٹ نہ کیا جائے جب تک ان میں کوئی متعلقہ علامات نظرنہ آجائیں۔ اس حوالے سے ، ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی منصوبے کی تکنیکی ڈائریکٹر ، ماریہ وان کیرکووف نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی یہ واضح سفارش ہے کہ اگر حالات اجازت دیتے ہیں تو ،کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں موجود لوگوں کی ظاہری حالت سے قطع نظر فوری طور پر ٹیسٹنگ کی جانی چاہیے۔

شیئر

Related stories