امریکہ کی جانب سے درمیانے و قلیل رینج کے میزائلز کی تعیناتی ہتھیاروں کی دوڑ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، روسی وزارت خارجہ

2020-08-28 10:26:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، ستائیس اگست کو امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے اس دعویٰ کے جواب میں کہ روسی جارحیت کی روک تھام کے لئےدرمیانے اور قلیل رینج کے میزائلوں کو تعینات کیا جائے گا ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے دنیا کے مختلف علاقوں میں درمیانے و قلیل رینج کےمیزائلوں کی تعیناتی غیر متوقع نتائج کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ بین الاقوامی و علاقائی سکیورٹی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ایک بہت ہی خطرناک اور غیر مستحکم اقدام ہے۔ روس اپنی سلامتی کو درپیش میزائلوں کے خطرے کا فوری طور پر اور تیزی سے جواب دے گا۔ امریکہ کی متعلقہ دلیل حقائق کو مکمل طور پر مسخ کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔جس سے امریکی اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کیا جا رہا ہےاور اس کا مقصد عالمی منظر نامے پر امریکہ کے تباہ کن طرز عمل سےبین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

زاخارووا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس اس ضمن میں برابری کی سطح پر تعمیری کام انجام دینے پر تیار ہے ، تاکہ اعتماد کو بحال کیا جاسکے اور بین الاقوامی سلامتی کو تقویت مل سکے ، روس اس سلسلے میں امریکہ کی طرف سے مثبت ردعمل کا منتظر ہے۔

شیئر

Related stories