آر سی ای پی کے وزارتی اجلاس کا انعقاد

2020-08-28 10:34:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے یعنی آر سی ای پی کا آٹھواں وزارتی اجلاس ستائیس تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس کے بعد جاری مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آر سی ای پی معاہدہ وبا کے بعد بحالی ، علاقائی و عالمی اقتصادی ترقی کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزرائ کے خیال میں وبا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے آر سی ای پی مذاکرات میں شرکت کرنے والوں سمیت خطے کے مختلف ممالک کی منڈیوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی تعاون اور ہم آہنگی بھی بہت ضروری ہے۔
وزراء کے خیال میں آر سی ای پی معاہدے پر دستخط تجارتی اعتماد کو بڑھائیں گے،علاقائی اقتصادی یکجہتی کو فروغ دیں گے ، علاقائی و عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھیں گے۔ یہ اقدامات کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کا مظہر ہوں گے۔
آسیان کے دس ممالک ، چین ،جاپان ، جنوبی کوریا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نمائندوں کے علاوہ آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔


 


شیئر

Related stories