ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے انسداد وبا میں بنگلہ دیش کی معاونت کے لیےدس کروڑ امریکی ڈالرز قرض کی منظوری

2020-08-30 15:53:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اٹھائیس تاریخ کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں کووڈ۔۱۹ کی تشخیص ،علاج کی بہتر فراہمی اور وبا سے متعلق دیرپا ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیےدس کروڑ امریکی ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

بینک کے مطابق بنگلہ دیش کا شمار انتہائی گنجان آباد ممالک میں کیا جاتا ہے ، آبادی کا کچھ حصہ اب بھی ایسے مقامات میں رہائش پزیر ہے جہاں عام سہولیات اور خدمات کا فقدان ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت کو اس وبا سے نمٹنے میں بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں روزگار کے 80 فیصد سے زائد پیشے غیر رسمی شعبوں سے وابستہ ہیں ، اور ملک میں تارکین وطن کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ان عوامل کی وجہ سے انسداد وبا میں کمیونٹی کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


شیئر

Related stories