متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

2020-08-30 16:02:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس تاریخ کومتحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زايید ال نیہان نے 1972 کے وفاقی قانون میں اسرائیل سے بائیکاٹ کی قانونی شق منسوخ کرنے کا فرمان جاری کر دیا۔ جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور اداروں کو اسرائیل کے ساتھ تجارت اور تعاون کی اجازت ہو گی۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ، یہ اقدام "متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور تکنیکی جدت کے لئے تعاون کو فروغ دینے کا ایک روڈ میپ قائم ہوا ہے۔"

یاد رہے کہ تیرہ تاریخ کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زايید ال نیہان ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت کی تھی اور اتفاق رائے سے ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories