چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات میں لیکچر

2020-08-31 11:30:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس اگست کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات میں "اتحاد و تعاون ، کھلے پن و اشتراک اور انسانی امن و ترقی کا مشترکہ تحفظ "کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

وانگ ای نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی ماحول کا سامنا کرتے ہوئے ، چین نےتجویز پیش کی کہ انتہائی بڑی منڈی میں ملنے والے فوائد اور مقامی ضروریات بہترین انداز میں پوری کی جائیں اور ایک نیا ترقیاتی نمونہ تیار کیا جائے جس میں گھریلو اور بین الاقوامی سلسلے ہر لحاظ سے ایک دوسرے کو فروغ دیتے ہوں۔ وانگ ای نے کہا کہ ہم مقامی ضروریات کو مزید وسعت دیں گے ، بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کو وسیع کریں گے ، چین کے ساتھ ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع دنیا کو فراہم کریں گے ، مشترکہ عالمی بحالی کو اپنی بحالی کے ساتھ چلائیں گے ، اور اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔چین پرامن ترقی کی راہ پر قائم رہے گا اور تعاون اور باہمی مفادات پر مبنی جامع ترقی پر قائم و کاربند رہے گا۔


شیئر

Related stories