"ناکامی کا نظریہ چین کے ساتھ جوڑنا " حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر

2020-08-31 15:05:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اعزازی پروفیسر اور ایشیائی امور کے ماہرایذرا فیویل ووگل نے حال ہی میں ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کچھ لوگوں کی جانب سے پیش کردہ " ناکامی کا نظریہ چین کے ساتھ جوڑنا " حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔اگلے مرحلے میں ، امریکہ اور چین کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے تعلقات میں پائے جانے والے مسائل سے نمٹنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے اور کووڈ-۱۹ کی وبا اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی کے جواب میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

امریکہ میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ "چین کے ساتھ محاذ آرائی واشنگٹن کا اتفاق رائے ہے"ایذرا نے اس خیال کے برخلاف رائے دیتے ہوئے بطور ثبوت امریکہ کے سو سے زائد سابق سیاستدانوں ، ماہرین اور مفکرین کی جانب سے گزشتہ سال میں جاری کردہ کھلے خط کو لیا ، اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے مختلف تحقیقی اداروں میں ، یہاں تک کہ امریکی حکومت کے اندر بھی ، بہت سےایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ انتہا پسند نظریات سے متفق نہیں ہیں ۔ اس وقت چینی طلبا کی ایک بڑی تعداد امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہے ، اور دونوں ممالک کی کمپنیاں بھی آپس میں مضبوطی سے منسلک ہیں۔ "امریکہ اور چین ایک دوسرے سے باہم مربوط ہیں اور انھیں زبردستی الگ کرنا مشکل ہے۔"


شیئر

Related stories