امریکہ میں صحت سے وابستہ تنظیموں کی ساکھ غلط بیانی سے بری طرح متاثر
2020-09-01 19:13:02
امریکہ میں صحت سے متعلق تین میں سے دو بڑی تنظیموں " ایف ڈی اے" اور "سی ڈی سی" کی متواتر غلطیوں سے اُن کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی حقائق سے لاعلمی سے تو سب واقف ہیں مگر صحت کی تنظیموں کی جانب سے وبا سے متعلق فاش غلطیوں کے باعث عوام کا اُن پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ایف ڈی اے کی جانب سے پلازما طریقہ علاج سے متعلق پہلے غلط بیانی کی گئی تھی مگر بعد میں درستگی کی گئی ، اسی طرح سی ڈی سی نے بھی اپنے رہنماء اصولوں کو خاموشی سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایسے رویوں کو ماہرین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔