جرمن صدر اسٹین میئر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات

2020-09-02 12:11:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم ستمبر کو جرمن صدر اسٹین میئر نے برلن میں واقع ایوان صدر میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی .

اسٹین میئر نے چینی صدر کےلیےنیک خواہشات کا پیغام بھیجا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ قریبی ،دیرپا رابطوں کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط کرنے کا خواہش مند ہے خاص طور پر موجودہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال میں یہ بےحد ضروری ہے . جرمنی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک چین کی پالیسی پر گامزن رہے گا ،بین الاقوامی امور میں کثیرالطرفہ پسندی کو برقرار رکھے گا اور نام نہاد "ڈی کوپلنگ" کی حمایت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی نہیں چاہتا کہ دنیا منقسم تصادم میں پڑ جائے۔

وانگ ای نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اسٹین میئر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو معمول پر لانے کے پس منظر میں ، چینی وزیر خارجہ کے جرمنی اور یورپ کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین، چین- جرمنی اور چین - یورپی یونین تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ چین اگلے مرحلے کا اہم ایجنڈا تیار کرنے کے لیے جرمنی اور یورپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ ایک طرف ، ویکسین کی ترقی اور استعمال سمیت انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ اس وبا پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے ، دوسری طرف ، بین الاقوامی کثیر الطرفہ امور میں کثیرالطرفہ پسندی کی حمایت کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، یکطرفہ دھونس دھمکی کی مخالفت کی جائے گی ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا ، اور بین الاقوامی سطح پر مساوی انصاف برقرار رکھا جائے گا۔

فریقین نے موجودہ عالمی صورتحال اور چین-جرمنی تعاون سمیت مشترکہ دلچسپی کےدیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔


شیئر

Related stories