چین کا کثیرالجہتی کے مسکحکم دفاع کا اعادہ

2020-09-02 12:24:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم ستمبر کو اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم کے اعلی سطحی اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ کثیرالجہتی کو برقرار رکھا جائے اور اسے فروغ دیا جائے ۔ اور ہم ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے آگے بڑھیں ۔

وانگ ای نے اپنی تقریر میں کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے گزشتہ 75 سالوں کے دوران،بیشتر ممالک کا اتفاق رائے ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے ۔ اگلے 75 سالوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ، بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے اور انسانی ترقی کی صحیح سمت برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے انہوں پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ اول ، اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کی تائید کی جائے ۔ دوم ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جائے ۔سوم ، پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہو اجائے ۔ چہارم ، تعاون اور مشترکہ ترقی پر عمل پیرا رہا جائے اور پنجم ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائَے ۔


شیئر

Related stories