"واشنگٹن پوسٹ" نے پومپیو کو "تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ" قرار دے دیا

2020-09-02 18:21:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس اگست کو واشنگٹن پوسٹ کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف جیکسن ڈیئر کا ایک مضمون شائع کیا گیا جس کا موضوع رہا "مائیک پومپیو تاریخ کے بدترین وزیر خارجہ" ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے مائیک پومپیو کو امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات میں بگاڑ اور ایران پر دباؤ میں ناکامی کا ذمہ دار ہونا چاہئے۔

مضمون کے مطابق پومپیو 2024 کے صدارتی امیدوار کے عزائم لیے ہوئے ہیں، شائد اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ تمام تر سفارتی ناکامیوں کا ملبہ صدر ٹرمپ پر ڈالا جا ئے،بالخصوص اگر ٹرمپ نومبر کے انتخابات میں ناکام ہوجاتے ہیں۔


شیئر

Related stories