نیپال نے انسداد وبا اور اسمگلنگ کےلیے بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقے کی چوکیوں میں مزید فوجی دستے بھیج دیے

2020-09-06 17:14:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیپال کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق، نیپال اور اس کے ہمسایہ ملک بھارت میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں نیپال کی مسلح پولیس فیصلہ کیا ہےکہ بھارت سے ملحقہ دوسرے صوبے کی سرحد پر چوکیوں کی طاقت میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کیا جائے۔اس طرح مسلح پولیس چوکیوں کی تعداد کو 50سے بڑھاکر 123کیا جائے گا ۔

وبا پھوٹنے کے بعد، نیپالی مسلح پولیس نے دوسرے صوبے کے مختلف پورٹس میں 59 جوکیاں قائم کی ہیں۔جن کا مقصد بھارت سے غیر قانونی داخلے کو روکنا اور داخلے کے لیے اجازت ملنے والوں کو قرنطینہ مراکز میں بھیجنا ہے۔
وبا کے پھیلاؤ اور بے ہنگم جرائم کے دوہرے دباؤ کے تحت ، نیپال کے دوسرے صوبے میں سرحدی علاقے کے رہائشیوں کو امید ہے کہ مسلح پولیس فورس سرحدی چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا، تاکہ مقامی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنایاجاسکے۔


شیئر

Related stories