وبا کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں افراد کا انتہائی غربت سے دوچار ہونے کا خطرہ
چین میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی نائب نمائندہ ماہا احمد نے 6 تاریخ کو کہا کہ ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے باعث رواں برس سات سے دس کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس وقت ، ورلڈ فوڈ پروگرام دس کروڑ سے زائد افراد کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وسائل کو متحرک بنارہا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے تخمینے کے مطابق ، 79 ممالک میں شدید غذائی قلت کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے ،جس کا مطلب ہے کہ ایسے افراد کی تعداد اس وبا سے قبل 149 ملین افراد سے بڑھ کر 2020 کے آخر تک 270 ملین تک پہنچ سکتی ہیں۔قلیل اور متوسط آمدنی والے تمام ممالک کو خوراک کی قلت کے خطرات کا سامنا ہوگا۔
ماہا احمد نےکہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو غذائی قلت کے شکار دس کروڑ سے زائد افراد کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تاریخ کا موثر ترین ردعمل ظاہر کرنا پڑے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام فعال طور پر وسائل کو متحرک کررہا ہے تاکہ سماجی سلامتی ، اور غذائی خدمات کی بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے کمزور گروہوں کی امداد کو فروغ دیا جا سکے۔