بھارت کووڈ-۱۹ کے 42 لاکھ سے زائد مصدقہ کیسز کے ساتھ تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

2020-09-07 17:21:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے جوہانس ہاپکنس یونیورسٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق سات ستمبر ،دو پہر بارہ بج کر اٹھائیس منٹ تک بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اس طرح تعداد کے لحاظ سےبرازیل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں کووڈ-۱۹ کے سب سے زیادہ مصدقہ کیسز کے حامل ممالک میں دوسر ے نمبر پر آگیا ۔بھارت میں وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 71642 ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ کووڈ ۔۱۹کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کی کل تعداد 6276365 ہوچکی ہے ۔

جولائی میں بھارت میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا خاص کر چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حالیہ دنوں بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد اسی ہزار سے زائد رہی ہے۔


شیئر

Related stories