افغانستان کے اول نائب صدر بم حملے میں بال بال بچ گئے

2020-09-09 15:50:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اول نائب صدر امراللہ کابل میں بدھ کی صبح رش کے اوقات میں ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے۔آرین ٹی وی کے مطابق بم حملے کانشانہ امراللہ کی گاڑی تھی۔دھماکے میں امراللہ کے قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بم دھماکے میں دس افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے اور نزدیکی آبادی کو نقصان پہنچا۔

دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔تا حال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


شیئر

Related stories