امریکہ کا عراق اور افغانستان میں فوجی اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

2020-09-10 10:26:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینتھ میکنزی نے نو تاریخ کو کہا کہ رواں ماہ کے اواخر تک عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 3000 رہ جائے گی جبکہ نومبر تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 4،500 رہ جائے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینتھ میکنزی نے دورہ عراق کے دوران امریکہ کی قیادت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی ایک سرگرمی میں کہا کہ عراقی مسلح افواج کی بہتر کارکردگی کے پیش نظر ، امریکہ نے عراقی حکومت اور بین الاقوامی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے بعد بھی داعش کی باقیات کے خاتمے میں مدد فراہم کی جائے گی۔


شیئر

Related stories