شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ روسی صدر ولاڈمیر پوتن

2020-09-10 19:15:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

9 تاریخ کو روس کے صدر ولاڈمیر پوتن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ شدید وبا کے باوجود ، شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر تعاون مستحکم کیا گیا ہے۔ پوتن نے کہا کہ یوریشیا اور ہمسایہ علاقوں میں سلامتی کی صورتحال اب بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سب سے بڑے خدشات میں سے ہے۔ افغانستان کی صورتحال اب بھی نسبتاً کشیدہ ہے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں تنازعات ختم نہیں ہوئے ہیں۔دہشت گردی ، منشیات کی اسمگلنگ ، منظم جرائم اور سائبر حملوں سے سنگین خطرے پیدا ہوئے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اس وبا کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی اثرات پر قابو پانے کے لئے باہمی تعاون کو مستحکم بنانا چاہئے اور سخت جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔


شیئر

Related stories