ایشیا و بحرالکاہل کا خطہ عالمی جی ڈی پی میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا علاقہ بن گیا ہے ، اے ڈی بی کی رپورٹ

2020-09-10 19:17:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی ترقیاتی بینک یعنی اے ڈی بی نے دس تاریخ کو سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا و بحرال الکاہل کا خطہ دنیا کی جی ڈی پی میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا علاقہ بن گیاہے۔دو ہزار میں ایشیاوبحرالکاہل کی شرح خدمات چھبیس اعشاریہ تین فیصد تھی جب کہ دو ہزار انیس میں یہ شرح چونتیس اعشاریہ نو فیصد بنی ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دنیا کی سرمایہ کاری اور تجارت میں ایشیا و بحرالکاہل کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔دو ہزار انیس میں اس علاقے میں حاصل ہونے والے سرمایے کی کل مالیت پوری دنیا کی ایک تہائی سے زائد رہی اور برآمدات کی مالیت کا تناسب بھی چھتیس اعشاریہ پانچ فیصد بنا۔


شیئر

Related stories