امریکہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچے موجودہ نوول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں

2020-09-10 19:19:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی مشترکہ طور پر جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ-۱۹ پھوٹنے کے بعد امریکہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچے نوول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، اور حال ہی میں بچوں میں انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں پورے امریکہ میں بچوں کے کووڈ-۱۹ کے انفیکشن سے متعلق اعداد و شماردیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تین ستمبر تک امریکہ میں بچوں میں کووڈ-۱۹ کی کل 513،415 تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع دی گئی ہے ، اور ہر ایک لاکھ بچوں میں تقریباً 680 متاثر ہیں۔

امریکی اکیڈمی برائے پیڈیاٹریکس کے مطابق ، ایسا لگتا ہے کہ بچوں میں کووڈ-۱۹ کے شدید کیسز بہت کم ہوتے ہیں۔


شیئر

Related stories