"ٹائم میگزین" کے تازہ شمارے میں انسداد وبا میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی کی وجوہات کا احاطہ
د
دس تاریخ کو ، امریکی جریدے "ٹائم" کے تازہ ترین شمارے کے سرورق پر 29 فروری سے 8 ستمبر تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے باعث یومیہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار میں یہ بتانے کی کوشش گئی ہے کہ ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ کی حد کو چھونے کے قریب ہے اوراسے ، "امریکی ناکامی" سے تعبیر کیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین کے ایڈیٹر ان چیف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈورڈ فیلسن تھل نے بتایا کہ اُن کی ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے پنسلوینیا کے سابق گورنر ٹام ریچ سے بات چیت ہوئی ہے۔ ٹام ریچ کے مطابق ہم نے عالمی سطح پر انتہائی تکلیف دہ وبائی صورتحال دیکھی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صورتحال کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اگر ہم ایسا نہ کر سکے تو ہمارے لیے اور ہمارے قائدین کے لیے باعث شرم ہو گا۔
سرورق ترتیب دینے والے جان ماورڈیس نے اس امید کا اظہار کیا کہ وبائی صورتحال کا احاطہ ، اس تباہی اور آفات کے دوران بھی بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو بیدار کرے گا۔سائنس اور دانش اس بحران کا جواب ہے۔